بنوں‘ تین قبیلوں کا بجلی کا مسئلہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے حل 

  بنوں‘ تین قبیلوں کا بجلی کا مسئلہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے حل 

  

بنوں (بیورو رپورٹ)تین قبیلوں کا بجلی کا مسئلہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے حل ہوگیا بجلی کی تقسیم کا اختیار واپڈاکے حوالے کردیا قومیں مداخلت نہیں کرے گی اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کینٹ میں تین قبیلوں کے مابین بجلی کے مسئلے کے حل کیلئے جرگہ منعقد ہوا اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خطاب خان,ڈی ایس پی کینٹ سرکل مراد خان اور واپڈافسررحمن اللہ کی موجودگی میں بجلی کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی جرگے میں ملک شعیب خان ایڈووکیٹ,ملک فیروز خان,ملک کرامت اللہ خان,ملک حضرات,ملک میر سلام,ملک عدنان,ملک احسان اللہ,پروفیسر ملک ایوب ویگر مشران بھی موجود تھے اُنہوں نے کہاکہ بجلی کا مسئلہ تین قبیلوں کا مشترکہ مسئلہ ہے مل بیٹھ کر حل کرائیں گے یہ بجلی کا معاملہ آج کا نہیں کئی سالوں سے چلا آرہا ہے تینوں قبیلوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا اوربجلی کی تقسیم کا اختیار واپڈا کے حوالے کردیا اس میں کسی بھی قوم کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی,۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -