قبائلی ضلع مہمند میں شناختی کارڈ بنانیوالوں کیلئے کلاس ون آفیسر کے دستخط وبال جان بن گئے

قبائلی ضلع مہمند میں شناختی کارڈ بنانیوالوں کیلئے کلاس ون آفیسر کے دستخط ...

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، قبائلی ضلع مہمند میں شناختی کارڈ بنانے والوں کیلئے کلاس ون آفیسر کا دستخط وباجل جان بن گیا ہے۔ ایجنٹس حضرات نے ریٹ بڑھا دی ہے۔ محکمہ تعلیم کے کلاس ون آفیسرز نے بھی فارم پر دستخط سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں شناختی کارڈ فارم پر کلاس ون آفیسر کا دستخط سادہ لوح عوام کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔ سارا دن دفاتر کا طواف کرنے کے باؤجود بھی کلاس ون آفیسر نہیں ملتے۔ جبکہ محکمہ تعلیم کے آفیسرز نے بھی شناختی کارڈ فارم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ایجنٹ مافیاں کا ریٹ بھی بڑھ چکا ہے۔ حکام تحقیقات کر کے عوام کو اس مسئلے سے نجات دلائے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -