آئیے مسکرائیں

آئیے مسکرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

٭بیوی:-”صرف 15 دنوں میں تمھاری جدائی میں آدھی رہ گئی ہوں۔ مجھے لینے کب آرہے ہو؟“
شوہر نے جوابی میسج بھیجا۔ ”جانِ من! صرف 15 دن بعد۔“
٭"چلو جلدی اْٹھو، بچوں کو اسکول سے دیر ہو رہی ہے۔"
"کچھ نہیں ہوا، اسکول ہی تو جانا ہے بچوں نے، کون سا اپنے ابا جی کے دوسرے نکاح میں جانا ہے۔"
٭ساس:میری بیٹی آج اس قدر خاموش کیوں ہے؟
داماد:بجلی گئی ہوئی تھی۔اس نے لپ اسٹک مانگی،میں نے ایلفی دے دی۔۔۔تب سے شاید ناراض بیٹھی ہے۔
٭ماں (بچے سے جو اکیلے سنیما چلا گیا تھا):تم نے وہاں کچھ ایسا تو نہیں دیکھا جو تمہیں نہیں دیکھنا چاہیے تھا؟
بیٹا: ہاں۔ میں نے وہاں ابا کو دیکھا تھا!!!
ابا کسی ایسی کے ساتھ ہونگے جن کے ساتھ ابا کو نہیں ہونا چاہئے تھا!!!
٭ ایک آدمی آدھی رات کو قبر کے اوپر بیٹھا تھا۔
کسی نے پوچھا: تمہیں ڈر نہیں لگتا؟
اس نے جواب دیا: ڈر کیسا؟ قبر کے اندر گرمی لگ رہی تھی میں باہر آکر بیٹھ گیا!!!
٭بیوی: دو گھنٹے کیلئے باہر جا رہی ہوں آپ کو کچھ چاہئے؟
شوہر: نہیں بس یہی کافی ہے۔
٭ اْستاد: "اگر" اور "مگر " کو ایک ہی جْملے میں اِستعمال کرو۔
طالبہ: اگر میں چلی گئی تو میرے "مگر "نہ آنا!"
٭میاں نے سٹیٹس لگایا۔"اُڑتا پھروں پرندہ بن کر مست ہواؤں میں "
بیوی نے کمنٹ کیا۔"زمین پہ اترو تو گھر آتے ہوئے دودھ،پیمپر،اسپغول،ٹماٹر،چوہے مار دوا اور دھنیا لیتے آنا۔"
٭ایکٹر (بیٹے سے):تمہارا رزلٹ کیسا رہا؟ امید ہے تمہارا یہ سال ہِٹ گیا ہوگا۔
بیٹا: جی بالکل،اسکول والوں نے مجھے مزید ایک سال کے لیے اسی کیریکٹر کے لیے سائن کر لیا ہے۔
ری میک کے لیے بھی سائن کر لیا ہے۔
٭بیگم شوہر کو تسلی دیتے ہوئے: مصیبت کو دیکھ کر ہمیشہ مسکراتے رہنا چاہئے۔۔۔
شوہر: تو عرصہ دس سال سے تمہیں دیکھ کر اور کر کیا رہا ہوں؟
٭بیوی: میں آج گھر نہیں آ سکوں گی۔کار کا اسٹئرنگ، بریک، گیئر سب چوری ہوگیا ہے۔پندرہ منٹ بعدبیوی نے شوہر کو کال کی:میں آ رہی ہوں،غلطی سے پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی تھی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -