وزیر اعظم نبی کریمؐ کا حوالہ دیتے ہوئے احتیاط سے کام لیں،میاں اویس

وزیر اعظم نبی کریمؐ کا حوالہ دیتے ہوئے احتیاط سے کام لیں،میاں اویس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلس احرار ااسلام کے ڈپٹی جنرل سیکر ٹری میا ں محمد اویس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان اپنی تقریر میں نبی کریمﷺ کے اسم گرامی کاحوالہ دیتے ہوئے احتیاط کر لیا کریں اور لب کھولنے سے پہلے سوچ بچار کر لیا کریں تاکہ بے ادبی سے بچا جا سکے اور ہر دم احترام ملحوظ خاطر رہے کہ ادب میں ہی سب کچھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مبارک زندگی کا ہر لمحہ عزت و عظمت والا ہے ۔

انہوں کہا کہ عمرا ن خان کی پالیسا ں بری ترح نا کا م ہو چکی ہیں۔اور اگر انہیں دین پر ہی بات کرنی ہے تو اپنے وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے مشاورت کر لیا کریں تاکہ بات کرتے ہوئے احتیاط کا دامن نا چھوٹے اور مقدس شخصیات کے بارے میں االفاظ کا چناؤ بہتر ہو۔

میاں اویس

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -