پی ٹی آئی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے: شوکر یوسفزئی 

پی ٹی آئی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے: شوکر یوسفزئی 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت یوسفزئی کی زیر صدارت جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ کا اجلاس سیکرٹری اطلاعات پشاور کے دفتر میں منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری اطلاعات سید امتیاز حسین شاہ، ڈی جی انفارمیشن امداداللہ، پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ اور کمیٹی کے دوسرے ارکان نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کر رہی ہیں تا کہ صحافیوں کی صحت کے مسائل بروقت حل ہوں اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو صحافتی خدمات کے لئے بروئے کار لا سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور حق دار کو حق دینے کے اصول کو اپناتی ہے۔ جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ سے بھی حقیقی معنوں میں مستحق صحافیوں کی امداد کی جائے گی جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ سے صحافیوں کے علاج و معالجے کے لئے حکومت کی طرف سے قانون کے مطابق امداد کی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -