بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری پر وزیراعظم نے کوئی پابندی نہیں لگائی، وزیر خارجہ

بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری پر وزیراعظم نے کوئی پابندی نہیں لگائی، وزیر ...

  

ملتان(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان نے کوئی پابندی نہیں لگائی، ان کے متعلق انتظامیہ جو بہتر سمجھے وہ فیصلہ کرے۔جمعہ کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ حسان نیازی کی گرفتاری میں کسی نے رکاوٹ ڈالی ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان کی پیش گوئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی پیشگوئیاں درست ثابت نہیں ہوئیں، ان کا اپنا انداز بیان اور سوچ ہے۔

وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -