افغانستان میں دو بم دھماکے 4 خواتین سمیت 10شہری جاں

افغانستان میں دو بم دھماکے 4 خواتین سمیت 10شہری جاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 10عام شہری جاں بحق ہو گئے، ایک اور دھماکے میں 6شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں بم دھماکے طالبان نے کئے ہیں جبکہ طالبان کی جانب سے ابھی تک اس ذمہ داری کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افغانستان میں جمعہ کے روز سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت10 شہری ہلاک ہوگئے یہ سب ایک افغان عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان مروہ امینی کے مطابق ایک دوسرے دھماکے میں صوبہ غزنی کے ضلع جھاھاٹو میں 6 شہری زخمی ہوئے ہیں۔یہ شہری ایک کار میں سوار تھے۔ یہ صوبہ یوم کنڈی سے غزنی صوبائی دارالحکومت جارہے تھے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا گیا لیکن امینی نے طالبان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے کا بیشتر حصہ طالبان کے زیرکنٹرول ہے۔طالبان افغانستان کے تقریباََ آدھے حصے پر قابو ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کافی علاقے پر پا لیا ہے اور بقیہ حصے پر کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ طالبان اپنے علاقے میں بھی خوف و ہراس کیلئے عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
افغانستان بم دھماکے