مراد علی شاہ کی عوامی نمائندوں کو کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں تمام صوبائی وزرا، مشیران و معاونین خصوصی کوعوام کے مسائل کو انکی دہلیز پرحل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریاں منعقد کرنیکی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے تمام وزرا اور مشیران کو 21 دسمبر کو صوبے کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کے ذریعے حیسکو، سیپکو، سوئی گیس، نادرا کے نمائندوں کو بھی کھلی کچہریوں میں شریک ہونے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو میرپورخاص میں کھلی کچہری کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سید ناصر حسین شاہ کو شہید بے نظیر آباد میں، مخدود محبوب کو ٹنڈو محمد خان میں کھلی کچہری کرنے کی ہدایت کی۔ اسماعیل راہو لاڑکانہ اور میر شبیر بجارانی سجاول میں کھلی کچہری کریں گے، سعید غنی حیدرآباد، سردار شادہ مٹیادی اور شہلا رضا ٹھٹہ میں کھلی کچہری کریں گے، مکیش چاولا کو جامشورو، امتیاز شیخ کو سکھر اور فراز ڈیرو کو گھوٹکی میں کھلی کچہری کریں گے، تیمور ٹالپر ٹنڈوالہیار، اویس قادر شاہ شکارپور، اور مرتضی بلوچ سانگھڑ میں کھلی کچہری کریں گے، باری پتافی قمبر شہدادکوٹ، اکرام دھاریجو کشمور، اور سہیل انورسیال جیکب آباد میں کھلی کچہری کریں گے، نثار کھڑو خیرپور، مرتضی وہاب نوشہروفیروز، اعجاز جکھرانی تھرپارکر میں کھلی کچہری کریں گے اور اعجاز شاہ شیرازی عمرکوٹ، قاسم نوید دادو میں کھلی کچہری کریں گے۔ وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کے ذریعے تمام کمشنرز کو وزرا سے کوآرڈینیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹریز، بلدیاتی نمائندوں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو کھلی کچہریوں میں شریک ہونے کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔