پشاور میں خاتون کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ،پولیس حرکت میں آگئی

پشاور میں خاتون کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ،پولیس حرکت میں آگئی
پشاور میں خاتون کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ،پولیس حرکت میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) حیات آباد میں ایک خاتون نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا جس پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پسٹل سے ہوائی فائرنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی، پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف خوف و ہراس پھیلانے اور اسلحے کی نمائش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون حیات آباد فیز 6 کی رہائشی ہے جبکہ دوسری جانب پولیس کے مطابق خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔