رانا ثنااللہ کیخلاف انسدادمنشیات کیس کی سماعت،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبرتک توسیع کردی

رانا ثنااللہ کیخلاف انسدادمنشیات کیس کی سماعت،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 ...
رانا ثنااللہ کیخلاف انسدادمنشیات کیس کی سماعت،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبرتک توسیع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں سکیورٹی صورتحال کے باعث رانا ثنا کو پیش نہیں کیاگیا جبکہ عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت انسداد منشیات عدالت میں ہوئی جس کی سماعت جج شاکرحسن نے۔اس دوران پولیس نے بیان دیا کہ راناثنااللہ کوسیکیورٹی صورتحال کے باعث پیش نہیں کیاسکتا۔جیل حکام کی جانب سے رانا ثنا کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 21 دسمبرتک توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ رانا ثنااللہ کورواں سال جولائی میں فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹر وے پر سکھیکی کے مقام پر حراست میں لے لیا تھا اور ان کی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعوی کیا تھایہ دعوی بھی کیا جا رہا ہے کہ ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث یہ نیٹ ورک پوری دنیا میں منشیات اسمگل کرتا ہے۔