ایکس چینج ریٹ میں تبدیلی کا فیصلہ درست تھا،حکومتی اقدام کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ،گورنر سٹیٹ بینک
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک رضاباقرنے کہاہے کہ ایکس چینج ریٹ میں تبدیلی کا فیصلہ درست تھا،فارن کرنسی اکاؤنٹ کو شہریوں نے سیونگ اکاؤنٹ میں تبدیل کیا،فارن کرنسی اکاؤنٹ کو سیونگ اکاؤنٹ میں تبدیلی سے معیشت کوفائدہ ہوا۔
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہیں،حکومتی اقدام کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ،ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک رضاباقرکاکہناتھا کہ لوگ سیونگز کی طرف جارہے ہیں ،آج کے حالات پہلے سے زیادہ بہتر ہیں ،دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمے سے ہمیں فائدہ ہوگا ، رضاباقرنے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں کاروبار دوست ماحول بنانا ہے ،انٹرنیشنل ادارے بھی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا رہے ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف بہت اہم ایریا ہے،آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاکستان کی تعریف کی گئی،رضا باقرکاکہناتھا کہ ایکس چینج ریٹ میں ہم بہتری کی طرف گامزن ہیں ،شرائط میں نرمی بہتر صورت حال سے مشروط ہے،انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ پر دباؤ کی وجہ سے خزانہ خالی ہورہا تھا ،اب ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔