اسلام آبادہائیکورٹ،آئندہ ہفتے کے مقدمات کی فہرست جاری،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت18 دسمبر کو ہوگی

اسلام آبادہائیکورٹ،آئندہ ہفتے کے مقدمات کی فہرست جاری،العزیزیہ ریفرنس میں ...
اسلام آبادہائیکورٹ،آئندہ ہفتے کے مقدمات کی فہرست جاری،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت18 دسمبر کو ہوگی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی فہرست جاری کردی،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل پرسماعت 18 دسمبرکوہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی فہرست جاری کردی،ابرارالحق کی تعیناتی کیخلاف کیس 16 دسمبرکوسماعت کیلئے مقررکیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت 17 دسمبرکوہوگی،فریال تالپوراورمفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پرسماعت 17 دسمبرکوہوگی ۔

میڈیای رپورٹس کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل پرسماعت 18 دسمبرکوہوگی جبکہ سیکرٹری ہائیکورٹ بارکیخلاف توہین عدالت کیس 19 دسمبرکوسماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد