سانحہ پی آئی سی، وکلا کی منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

سانحہ پی آئی سی، وکلا کی منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی، تہلکہ خیز دعویٰ ...
سانحہ پی آئی سی، وکلا کی منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

  



صوابی(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں وکلا کی جانب سے کی جانے والی ساری منصوبہ بندی حکومت کے علم میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاہور واقعہ کے بعد رونا دھونا شروع کردیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی فائرنگ منصوبہ بندی کے تحت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں کو ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس واقعہ سے پورے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

چینل ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کتنی جلدی قاتلوں کو گرفتار کرتی ہے۔بھارت میں برسر اقتدار مودی سرکار کو کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں اردو کے بجائے ہندی میں تعلیم دینا شروع کر دی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت نے سری نگر ریڈیو اور سری نگر اسٹیڈیم کے نام تبدیل کردیے ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /صوابی