پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں، فردوس عاشق اعوان

پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں، فردوس عاشق اعوان
پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں، فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک صحت مند پاکستان کے لیے یکجان اور پرعزم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ذریعے اس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اور معاشرے کو صحت مند بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے۔ اس ضمن میں عوام میں مزید ا?گاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ان پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔