اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ ...
اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ رجسٹری میں دائرکردی گئی .

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے کراچی رجسٹری میں دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انور منصور خان کی تقرری آرٹیکل 100 اور 179 کی خلاف ورزی ہے، موجودہ اٹارنی جنرل انور منصور خان کی عمر 65 سال سے زائد ہے،آئین کے مطابق 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ججز ریٹائر ہو جاتے ہیں،اٹارنی جنرل کا عہدہ عدالت عظمی ٰکے جج کے مساوی ہوتا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اٹارنی جنرل کو آئین آرٹیکل 100 کے تحت عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی