پنجاب یونیورسٹی غیرقانونی بھرتیاں کیس،ملزموں پرفردجرم عائد کرنے سے متعلق تمام ملزموں کے وکلا سے دلائل طلب

پنجاب یونیورسٹی غیرقانونی بھرتیاں کیس،ملزموں پرفردجرم عائد کرنے سے متعلق ...
پنجاب یونیورسٹی غیرقانونی بھرتیاں کیس،ملزموں پرفردجرم عائد کرنے سے متعلق تمام ملزموں کے وکلا سے دلائل طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت 11جنوری تک ملتوی کردی گئی ،عدالت نے فردجرم عائد کرنے سے متعلق تمام ملزموں کے وکلا سے دلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،نیب ریفرنس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مجاہدکامران نے خلاف قانون454افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا،وکلا ملزم نے کہا کہ فردجرم عائد کرنے پر اعتراض ہے،عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت 11جنوری تک ملتوی کردی اورفردجرم عائد کرنے سے متعلق تمام ملزموں کے وکلا سے دلائل طلب کرلئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور