سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کیا وعدہ پورا نہ کیا، افسوسناک خبرآگئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کیا وعدہ پورا نہ کیا، ...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کیا وعدہ پورا نہ کیا، افسوسناک خبرآگئی

  



لاہور (ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی اور اس کا باضابطہ اعلان بھی اس وقت کے وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری نے کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا، صرف 89 قیدیوں کو رہائی مل سکی جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 2107 میں سے 579 قیدی واپس آچکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس پراجیکٹ پاکستان نامی تنظیم نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب سے صرف 89 قیدی پاکستان واپس پہنچے ہیں۔ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کیس کی سماعت کے دوران تنظیم کی سربراہ بیرسٹر سارہ بلال نے عدالت کو بتایا کہ سعودی ولی عہد نے  رواں سال فروری میں دورہ پاکستان کے دوران 2107 قیدی واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر صرف 89 کو ہی شاہی معافی دی گئی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور