اقتدار کیلئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے،فردوس عاشق اعوان

اقتدار کیلئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے،فردوس ...
اقتدار کیلئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے،فردوس عاشق اعوان

  



سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جنہیں عوام نے مستردکردیاوہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں،اقتدار کے شکارکوجمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ حکومت میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کیلئے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے،اقتدار کیلئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ا عظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے ،مولانا فضل الرحمان کا منفی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے ،مولانا فضل الرحمان وہمنواؤں کا وزیر اعظم سے متعلق ڈیڈلائن دینااپوزیشن کی منفی سوچ کا عکاس ہے، جنھیں عوام نے مسترد کردیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے،انہوں نے کہاکہ ماضی میں ملکی معیشت تباہ کردی گئی تھی،عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی ، بین الااقوامی سطح پرپاکستان کی معیشت کے مستحکم ہونے کی خبریں آرہی ہیں،اپوزیشن کو عمران خان سے بغض یہ ہے کہ عمران خان ان کی عیاشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدی کےخلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں ،سیاسی قیدی کےلئے خصوصی طیارہ استعمال کیاگیا ،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی خاتون ترجمان منفی دعوﺅں کو ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں ،اگلے دن وہ اپنے دعوو¿ں کے نیچے دب جاتی ہیں، لیگی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ کیلئے نت نئے دعوے کرتی ہیں،لاعلمی کی بنیاد پر مسلم لیگی ترجمان کی طرف سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کیلئے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے،اقتدار کیلئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دی ،ہم نے رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو علاج معالجے کی اجازت دی تھی،نوازشریف بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ، حکومت کے پاس رپورٹ نہیں، حکومت نے میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ہی علاج معالجے کی اجازت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی حملے کا واقعہ افسوسناک تھا،کالے کوٹ والوں نے اپنے بازو سے قانون کو چیلنج کیا،حکومت قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے گی،معاون خصوصی کاکہنا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے تحفظ کےلئے قانون لانے کا فیصلہ کیاہے،سیاسی امامت کرنے والے ٹولے کی کارستانیاں عوام کے سامنے ہیں،صف دوئم کے امامت کرنے والے کی بھی سیاہ کاریاں منظر عام پر آرہی ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ