حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،وزیراعظم کا بھانجا پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا

حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،وزیراعظم کا بھانجا پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا
حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،وزیراعظم کا بھانجا پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیس میں پولیس نے 81 وکلا کو گرفتار کرلیاتاہم وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی تاحال فرار ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیس میں پولیس نے حسان خان نیازی کی گرفتاری کےلئے دوسرا چھاپہ مارا،لاہور پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے رائے ونڈ میں کارروائی کی لیکن ملزم وہاں سے بھی فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں کارروائی حسان نیازی کے موبائل فون کی لوکیشن اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی لیکن ملزم کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور