شیخ رشید کی بوگی پر انڈے برسانے والا نوجوان رہا لیکن وزیرریلوے نے کیا کیا جس کے بعد ملزم کوآزادی ملی ؟خبرآگئی

شیخ رشید کی بوگی پر انڈے برسانے والا نوجوان رہا لیکن وزیرریلوے نے کیا کیا جس ...
شیخ رشید کی بوگی پر انڈے برسانے والا نوجوان رہا لیکن وزیرریلوے نے کیا کیا جس کے بعد ملزم کوآزادی ملی ؟خبرآگئی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں وزیر ریلوے شیخ رشید پر نوجوان نے انڈے برسا دئیے،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کے حکم پر رہائی ملی۔نجی ٹی و ی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید ٹرین پر سرگودھا پہنچے تو ایک شہری نے وفاقی وزیر کی جانب انڈے برسادئیے۔اس صورتحال پر شیخ رشید نے ٹرین سے ہی ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے۔

نجی ٹی و ی کے مطابق شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شخص پیپلز پارٹی کا جیالا ہے اور اس کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے۔ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا لیکن کچھ دیر بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پر اسے انڈے رہا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی ٹرین پر انڈے مارنے والے شہری نے وفاقی وزیر کے خلاف نعرہ بازی بھی کی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور