میڈیکل کالج کی بس پر بھی وکلا کا دھاوا، نئی ویڈیو سامنے آگئی

میڈیکل کالج کی بس پر بھی وکلا کا دھاوا، نئی ویڈیو سامنے آگئی
میڈیکل کالج کی بس پر بھی وکلا کا دھاوا، نئی ویڈیو سامنے آگئی

  



لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حملہ کے روز وکیلوں کی  میڈیکل کالج کی بس روکنے  کی  ایک  ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

دو روز پہلے لاہور میں  فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی بس کو بھی بیچ سڑک پر زبردستی روک لیا گیاتھا۔اس دوران وکلاءنے ونڈ سکرین پر ڈنڈے برسائے، شیشے پر ہاتھ مارتے رہے۔وکلاءنے بس میں گھس کر ڈرائیور سے بس کی چابی چھین لی اور گالم گلوچ کی، نجی ٹی وی چینل کے مطابق طالبات کو  ڈرایا دھمکایا گیا، طالبات سے بدتمیزی کی  اور چابی چھین لی جانے کی وجہ سے طالبات بس میں محصور ہو کر رہ گئیں ۔ڈرائیور کی باربار التجا پر بس کو آگے جانے کا راستہ دیا۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور