پی آئی سی حملہ کیس ،گرفتاروکلا کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعلقہ تفتیشی افسراورڈی ایس پی کو نوٹس جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وکلا کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعلقہ تفتیشی افسراورڈی ایس پی کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتاروکلاکی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج ارشدحسین بھٹہ نے سماعت کی ،گرفتاروکلا نے سینئر وکیل مقصود بٹر ،وکیل غلام مرتضیٰ کے توسط سے درخواستیں دائر کیں،پولیس کی جانب سے عدالت میں مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس افسران احکامات پرعمل کیوں نہیں کررہے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت ریکارڈپیش نہ کرنے پرگرفتاری کاحکم دے سکتی ہے،عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعلقہ تفتیشی افسر اور ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کردیااور مقدمے کی سماعت16 دسمبرتک ملتوی کردی۔