احسن اقبال کےخلاف تحقیقات میں تیزی ،نیب راولپنڈی کانارووال میں چھاپہ،سپورٹس سٹی کاریکارڈقبضے میں لے لیا

احسن اقبال کےخلاف تحقیقات میں تیزی ،نیب راولپنڈی کانارووال میں ...
احسن اقبال کےخلاف تحقیقات میں تیزی ،نیب راولپنڈی کانارووال میں چھاپہ،سپورٹس سٹی کاریکارڈقبضے میں لے لیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کےخلاف نیب نے تحقیقات تیز کردیں، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مار کر سپورٹس سٹی کاریکارڈقبضے میں لے لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب تفتیشی ٹیم نے سپورٹس سٹی نارووال کابھی دورہ کیااورسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات کے معیارکاجائزہ لیا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل پائی گئی ہیں،سپورٹس سٹی نارووال کے اہم گواہوں کے بیانات بھی قلمبندکئے گئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی