صدرمملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نوکردی،خسروبختیارکی رکنیت ختم

صدرمملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نوکردی،خسروبختیارکی رکنیت ختم
صدرمملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نوکردی،خسروبختیارکی رکنیت ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نوکردی،خسروبختیارکی قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت ختم کردی گئی اور ان کی جگہ وفاقی وزیراسدعمرکو قومی اقتصادی کونسل کارکن تعینات کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نوکردی،کابینہ ڈویژن نے تشکیل نوکا نوٹیفکیشن جاری کردیا، خسروبختیارکی قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت ختم کردی گئی جبکہ ان کی جگہ وفاقی وزیراسدعمرکو قومی اقتصادی کونسل کارکن تعینات کردیا گیا، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل 13 ارکان پرمشتمل ہے،کونسل کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے،چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، مشیرخزانہ حفیظ شیخ،مشیرتجارت رزاق داؤداوردیگر ارکان میں شامل ہیں۔