جب تک ہم اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہوں گے یورپ کے غلام رہیں گے،وزیردفاع

جب تک ہم اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہوں گے یورپ کے غلام رہیں گے،وزیردفاع
جب تک ہم اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہوں گے یورپ کے غلام رہیں گے،وزیردفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کہتے ہیں کہ پاکستان ایک سال کے اندر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، اس ملک میں کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔عوام پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔اگرلیڈروں کوعوام سے محبت ہوتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی..

وزیردفاع پرویزخٹک نے کہاجب تک ہم اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہوں گے یورپ کے غلام رہیں گے،ہم قرضوں میں ڈوب گئے ملک کو امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے20ارب ڈالرکی فوری ضرورت ہے۔پی ٹی آئی حکومت پر منہگائی کا الزام لگانےوالوں نے قومی خزانوں میں کیاچھوڑا تھا، صرف نعروں اور آوازوں سے بات نہیں بنتی عوام کی خدمت سے بات بنے گی۔اپنے یان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بننے والے ترقیاتی منصوبوں اور دوسرے منصوبوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں،صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنی ہے۔

مزید :

قومی -