آصف علی زرداری کی ضمانت منظور لیکن کیا وہ بیرون ملک علاج کیلئے جائیں گے یا نہیں ؟ پیپلزپارٹی نے بھی اعلان کردیا

آصف علی زرداری کی ضمانت منظور لیکن کیا وہ بیرون ملک علاج کیلئے جائیں گے یا ...
آصف علی زرداری کی ضمانت منظور لیکن کیا وہ بیرون ملک علاج کیلئے جائیں گے یا نہیں ؟ پیپلزپارٹی نے بھی اعلان کردیا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فی الحال پیپلز پارٹی کے سر براہ آصف علی زرداری کا علاج کے لئے بیرون ممالک جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ توان کے ذاتی معالجین نے ہی کرنا ہے وہ جس طرح مشورہ دیں گے پیپلز پارٹی اس پر عمل کرے گی ابھی ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں ہی ان کو ان کے ذاتی معالجین سے سہولیات دلوائی جائیں۔

”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ آصف علی زرداری کی صحت کاایشو ہے تواس پر کوئی بھی فیصلہ پارٹی کی بجائے ان کے داکٹروں نے کرنا ہے ڈاکٹرز ہمیں جو صلاح دیں گے اس کے مطابق پارٹی عمل کرے گی ہماری اولین ترجیح آصف علی زرداری کی جلد سے جلد مکمل صحت یابی ہے اور اس کے لئے ہم ہر سٹیپ لیں گے اگر انہیں اس مقصد کے لئے کسی دوسرے ملک بھی لیجانا پڑا تو پارٹی اس کا بھی فوری بندوبست کر لے گی تاہم ابھی ان کا کراچی میں ہی علاج شروع کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور