آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے رابطہ نہیں ہوا،سپیکر قومی اسمبلی

آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے رابطہ نہیں ہوا،سپیکر قومی اسمبلی
آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے رابطہ نہیں ہوا،سپیکر قومی اسمبلی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،انہوں نے کہا حکومت اپوزیشن کو قانون سازی کے معاملے پرساتھ لے کر چلتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاامید ہے پیر تک چیف الیکشن کمشنر کاانتخاب ہوجائے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا کا بل اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے پاس ہے۔انہوں نے کہاحکومت قانون سازی کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔تاہم اگر چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر بات نہ بنی تو معاملہ عدالت جائے گا۔

مزید : قومی