راولپنڈی ٹیسٹ، بارش کی وجہ سے میچ منسوخ لیکن مہمان کھلاڑیوں نے کونسے کھانے کی فرمائش کردی؟ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

راولپنڈی ٹیسٹ، بارش کی وجہ سے میچ منسوخ لیکن مہمان کھلاڑیوں نے کونسے کھانے ...
راولپنڈی ٹیسٹ، بارش کی وجہ سے میچ منسوخ لیکن مہمان کھلاڑیوں نے کونسے کھانے کی فرمائش کردی؟ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سری لنکن کرکٹرز نے اپنے من پسند کھانے دوسا کی فرمائش کردی۔راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے ٹیسٹ میچ بری طرح متاثر ہوا ہے، کھیل نہ ہونے سے طویل انتظار کی کوفت سے گزرنے والے مہمان کھلاڑی ہوٹل میں من پسند کھانوں سے اپنی بوریت میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے اپنے ملک کی مشہور ڈش دوسا کی فرمائش کردی۔
کرکٹرز نے اپنے آفیشلز سے کہا کہ ہمیں کھانے میں دوسا دیا جائے، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ان کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ یہ ڈش تیار کرائی گئی جس کا انھوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔

مزید :

کھیل -