”اب اگر ڈاکٹروں، پولیس یا کسی ایجنسی نے کوئی آگے قدم بڑھایا تو ۔۔۔“ وکلاءنے نئی دھمکی دیدی

”اب اگر ڈاکٹروں، پولیس یا کسی ایجنسی نے کوئی آگے قدم بڑھایا تو ۔۔۔“ وکلاءنے ...
”اب اگر ڈاکٹروں، پولیس یا کسی ایجنسی نے کوئی آگے قدم بڑھایا تو ۔۔۔“ وکلاءنے نئی دھمکی دیدی

  



کراچی (ویب ڈیسک) لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں حملہ کرنے والے وکلاءکی غنڈہ گردی کے بعد اب کراچی کے وکلاءنے بھی اپنے کالے کوٹ والے بھائیوں کی حمایت کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔تین روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہونے کے ردعمل میں وکلاءکی جانب سے لاہور میں پی آئی سی پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک خاتون سمیت 3 مریض انتقال کر گئے تھے۔

پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں وکلاءسے زائد وکلاءکو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے جن کی رہائی کے لیے وکلاءتنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق اس تمام تر صورت حال کے بعد اب کراچی کے وکلاءنے بھی متحد ہو کر ڈاکٹرز پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے وکلاءبھی اشتعال انگیزی پر اتر آئے ہیں۔ویڈیو میں ایک وکیل کہہ رہا ہے کہ سب سے پہلے ڈاکٹروں نے حملہ کیا تھا، وکلاءنے تو صرف جواب دیا ہے، کہیں کا بھی ہسپتال ہو ہم نہیں چھوڑیں گے، یہ ملک ڈاکٹرز نے نہیں وکلاءنے بنایا تھا۔

وکیل نے مزید کہا اب اگر اور ڈاکٹروں، پولیس یا کسی ایجنسی نے کوئی آگے قدم بڑھایا تو پورے پاکستان کے جتنے ہسپتال ہیں ہم وہاں گھس کر ڈاکٹروں کو ماریں گے، ہم ان وکلاءکو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے ڈاکٹرز اور پولیس والوں کو مارا ہے، وکلاءنے بہت ہی اچھا کیا ہے، ہم وکلاءبرادری کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ایک اور وکیل نے کہا کہ ہم کراچی کے ڈاکٹرز کو بھی نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹرز اگر اپنی حفاظت چاہتے ہیں تو ہم سے معافی مانگیں۔وکلاءکا کہنا تھا کہ ہم فی الحال کراچی بار الیکشن میں مصروف ہیں لیکن اگر زیادہ ضرورت پڑی تو ہم ڈاکٹروں کو جواب دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، چاہے وہ جناح ہسپتال ہو یا کراچی کے کسی بھی ہسپتال کے ڈاکٹرز ہوں سب کو جوتے مار کر نکالنا چاہیے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی