پی آئی سی حملہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

پی آئی سی حملہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
پی آئی سی حملہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر ہوئے حملے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیاہے۔دنیا نیوز کے مطابق کمیٹی واقعہ میں وکلا،ڈاکٹرزاورپولیس کے کردارکا تعین کرے گی اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کوریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گیارہ دسمبر کوپی آئی سی پر ہوئے حملے میں چھ مریض جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے تھے۔حملہ وکلا اور ڈاکٹرزکی تنظیموں کے درمیان ذاتی رنجش پر پیش آیااور وکلا کی بہت بڑی تعداد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا تھا۔اس دوران کئی گھنٹوں تک پی آئی سی میدان جنگ بنا رہا۔

مزید : قومی