بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں ...
بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوسرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا، اقلیتی رکن جیمز اقبال کا بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوبھجوا دیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق مجوزہ بل میں کہاگیا ہے کہ 7سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے، اگرمجرم کی عمر21سال سے زائد ہوتو100افراد کے سامنے پھانسی دی جائے،مجوزہ بل میں کہاگیاہے کہ 10سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوعمر قیدکی سزا دی جائے، 14سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے، بل میں 18سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا کی تجویزکی گئی ہے،بل میں کہاگیا ہے کہ معذورافراد کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو 14 سال قید کی سزا دی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...