حکومت فریق نہیں،ڈاکٹرز ہوں یا وکلادونوں محترم ہیں،حسان نیازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، فیاض الحسن چوہان

حکومت فریق نہیں،ڈاکٹرز ہوں یا وکلادونوں محترم ہیں،حسان نیازی کا پی ٹی آئی سے ...
حکومت فریق نہیں،ڈاکٹرز ہوں یا وکلادونوں محترم ہیں،حسان نیازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی آئی سی پرحملے میں ملوث 54افرادکوگرفتارکیاجاچکاہے, گرفتار بعض وکلاکوعدالت بھی پیش کردیاگیا،، حکومت فریق نہیں ہے،ڈاکٹرز ہوں یا وکلا ہمارے لئے دونوں محترم ہیں.فیاض الحسن چوہان نے کہا اسپتال، پیرا میڈیکل اسٹاف اورڈاکٹرزکے تحفظ کیلئے بل لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا حسان نیازی عمران خان کے بھانجے بعدمیں اور حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے پہلے ہیں۔جو مسلم لیگ ن کے رپورٹر اور ایک نجی ٹی وی کے سینئر تجزیہ کار ہیں۔حسان نیازی کے ٹویٹر پر چیک کرلیں انہوں نے خود واضح کیا ہواہے کہ ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر، دفتر اور فارم ہاوسز پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت فریقی نہیں ہے،ڈاکٹرز ہوں یا وکلا ہمارے لئے دونوں محترم ہیں۔جہاں رٹ چیلنج ہوگی وہ قائم کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاہنرمندنوجوان پروگرام کے تحت روزگارکے مواقع ملیں گے، پروگرام سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا (ن)لیگ والوں کوعثمان بزدارکے کام ہضم نہیں ہوتے۔

مزید : قومی