نیب ثابت کرے پہلی بارایم این اے بناتو اس وقت اثاثے زیادہ تھے یا آج؟احسن اقبال کا چیلنج
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نارووال سپورٹس کمپلیکس تحقیقات شروع کئے جانے پرنیب کوچیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ نیب ثابت کرے پہلی بارایم این اے بناتو اس وقت اثاثے زیادہ تھے یا آج؟میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے نہ حفاظتی ضمانت کرائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عمران خان کی فرعونیت کامقابلہ کریں گے،جیلیں ہمیں اپنے مقصد اور جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔
یاد رہے کہ نیب پنڈی نے احسن اقبال کیخلاف سپورٹس کمپلیکس کی تحقیقات شروع کردی ہیں، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مار کر سپورٹس سٹی کاریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ نیب تفتیشی ٹیم نے آج سپورٹس سٹی نارووال کابھی دورہ کیااورسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات کے معیارکاجائزہ لیااور اہم گواہوں کے بیانات قلمبندکئے ۔