سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر , ملاکنڈاورہزارہ ڈویژن کیلئے5ارب روپے کی منظوری

سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر , ملاکنڈاورہزارہ ڈویژن کیلئے5ارب روپے کی ...
سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر , ملاکنڈاورہزارہ ڈویژن کیلئے5ارب روپے کی منظوری

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاحت کے فروغ کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے دوردراز کے سیاحتی مقامات تک رسائی آسان بنانے کیلئے سڑکیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میںملاکنڈاورہزارہ ڈویژن کیلئے5ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔ان فنڈزسے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیرہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سینئر وزیرعاطف خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈاورہزارہ ڈویڑن کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔ان فنڈزسے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیرہوگی۔پہلے مرحلے میں 14 سڑکیں تعمیرہوں گی۔ان سڑکوں کی تعمیر سے دوردراز کے سیاحتی مقامات تک رسائی آسان ہوجائے گی جو سیاحت کے فروغ کا سبب بنے گی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور