وزیراعظم 16 تا21دسمبر تک 3 ملکوں کا دورہ کریں گے

وزیراعظم 16 تا21دسمبر تک 3 ملکوں کا دورہ کریں گے
وزیراعظم 16 تا21دسمبر تک 3 ملکوں کا دورہ کریں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان 16 تا21دسمبر تک 3 ملکوں کا دورہ کریں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان16دسمبر کو بحرین جبکہ 17دسمبر کوسوئٹزرلینڈ جائیں گے۔عمران خان بحرین کی قیادت سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں شریک ہونگے۔وزیراعظم عمران خان 19دسمبر کوملائیشیا جائیں گے اور21دسمبر کووطن واپس پہنچیں گے۔

عمران خان مختلف رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مزید : قومی