پی آئی سی حملہ انتظامی نااہلی،پولیس کی تاخیرپروزیراعلیٰ نے ایکشن لیا

پی آئی سی حملہ انتظامی نااہلی،پولیس کی تاخیرپروزیراعلیٰ نے ایکشن لیا
پی آئی سی حملہ انتظامی نااہلی،پولیس کی تاخیرپروزیراعلیٰ نے ایکشن لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کو انتظامی نااہلی تھی،وکلاحملے میں پولیس کی تاخیرپروزیراعلیٰ کوایکشن لیناپڑااورانہوں نے اسلام آبادسے پولیس کوحملہ روکنے کی ہدایات جاری کیں اورچیف سیکرٹری،آئی جی کواحکامات جاری کیے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے وکلاحملے پرچیف سیکرٹری،آئی جی پراظہاربرہمی کیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعدڈی آئی جی 2گھنٹے تاخیرسے پہنچے،جبکہ سی سی پی اوپی آئی سی پہنچے ہی نہیں تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چیف سیکرٹری اورآئی جی کواحکامات جاری کیے، وکلاحملے پرچیف سیکرٹری،آئی جی پراظہاربرہمی بھی کیا۔دنیا نیوز کے مطابق ایس پی سکیورٹی نے صورتحال دیکھتے ہوئے کم اہلکارتعینات کیے،ابتدائی طورپرپی آئی سی میں اینٹی رائٹ فورس کے 5اہلکارتعینات تھے،صورتحال خراب ہونے پرمزید نفری ایک گھنٹہ تاخیرسے پہنچی،پی آئی سی حملےکی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور