نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری، کتنی قیمت ہے؟ جان کر ہر کوئی خوش ہو جائے

نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری، کتنی قیمت ہے؟ جان کر ...
نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری، کتنی قیمت ہے؟ جان کر ہر کوئی خوش ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث منسوخ ہو گیا ہے تاہم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم کے 14 میں سے 7انکلوژرزکے ٹکٹ دستیاب ہیں جبکہ دیگر 7کے ٹکٹس مختلف تعلیمی اداروں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے، اقبال قاسم،نسیم الغنی، وسیم اکرم، قائد، جاوید میانداد، فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے تاہم سست روی سے فروخت ہونیوالے ٹکٹ کی قیمت 50روپے رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب کوریئر کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مخصوص مراکز پر ٹکٹ فروخت کئے جارہے ہیں لیکن آن لائن ٹکٹ زیادہ فروخت ہو رہے ہیں، یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ 19دسمبر سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -