پی آئی سی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے : چیف جسٹس آف پاکستان 

پی آئی سی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے : چیف جسٹس آف پاکستان 
پی آئی سی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے : چیف جسٹس آف پاکستان 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی سانحہ پی آئی سی پر بول پڑے اور اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قراردیدیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے نے دونوں شعبوں کو ڈی ویلیو کیا، ڈاکٹراور وکیل دونوں باوقار پیشے ہیں،دونوں کے ساتھ باوقار روایات منسوب ہیں۔معززپیشے سے تعلق رکھنے والوں کو خوداحتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔انہوں نے کہا واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔پی آئی سی میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے کواحقین سے ہمدردی کااظہاربھی کیا۔

انہوں نے ماڈل کورٹس کے قیام پر بات کرتے ہوئے کہا ماڈل کورٹس نے شاندار کام کیا۔ان کے ذریعے تیز ترین انصاف کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔ماڈل کورٹس کے لیے ہم نےمزیدکوئی پیسا نہیں مانگا.

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ریاستی مقدمات میں ریاست کوکیس کی آنرشپ لینی چاہیے.

مزید : قومی /اہم خبریں