”میں بہت خوش ہوں“

”میں بہت خوش ہوں“
”میں بہت خوش ہوں“

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے معروف سابق کپتان ارجنا راناٹنگا پاکستانی میدان دوبارہ آباد ہونے پر مسرور ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، اب ہماری باری ہے، میں خوش ہوں کہ ہماری ٹیم وہاں پر کرکٹ کا اصل فارمیٹ کھیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا مرکزی کردار بن چکی ہے اور اس پر آئی لینڈرز کو پہلی بار ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا بھی بہت خوش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان جاکر بہت بڑے دل کا مظاہرہ کیا، میرے خیال میں یہی کھیل کا اصل فارمیٹ اور مجھے یقین ہے کہ اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیگر ٹیموں کو اپنے ملک میں مدعو کرنے میں آسانی ہو گی، پاکستان کرکٹ کی مدد کرنے کی باری اب ہماری ہے۔

رانا ٹنگا نے کہاکہ 1996ءکے ورلڈ کپ میں جب خراب حالات کی وجہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا دورہ کرنے سے انکار کیا تو پاکستان نے ہی اس وقت ہماری مدد کی تھی، ہم اس جذبہ خیر سگالی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے ثابت کیا کہ سری لنکا اور پاکستان کے کتنے قریبی تعلقات ہیں، ان کی وجہ سے ہی میگا ایونٹ میں ہمارا کھیل بہتر ہوا۔ یاد رہے کہ آئی لینڈرز کی جانب سے محدود اوورز کی پاکستان میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپسی پر بورڈ کے چند حکام کے غلط بیانات پر بھی ارجنا رانا ٹنگا نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید :

کھیل -