چیف سیکریٹری پنجاب کی لاہور کی سڑکوں کی خوبصورتی ، پارکنگ اور ٹریفک منیجمنٹ سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

چیف سیکریٹری پنجاب کی لاہور کی سڑکوں کی خوبصورتی ، پارکنگ اور ٹریفک منیجمنٹ ...
چیف سیکریٹری پنجاب کی لاہور کی سڑکوں کی خوبصورتی ، پارکنگ اور ٹریفک منیجمنٹ سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

  



لاہور(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں ٹریفک مینیجمنٹ، پارکنگ، سڑکوں کی خوبصورتی، سٹیٹ لینڈ کے مفاد عامہ کیلئے استعمال سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت کمشنر آفس میں آج اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور سیف انجم، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید، ڈی سی لاہور دانش افضال، سی ٹی او لاہور لیاقت علی، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز، ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی قلب عباس، ڈائریکٹر واسا، ایس پی ٹریفک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ پلان تیار کرنے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں، تاجر تنظیموں اور متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ تاہم ریو نیو کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیف سیکرٹری  نے یہ بھی کہا کہ سٹی آف لٹریچر لاہور کی ثقافت، سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کی لاہور پارکنگ کمپنی ریونیو کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دے اور پارکنگ کمپنی اور ٹریفک پولیس دس دن کے اندر بےقاعدہ و غیر قانونی پارکنگ ایریاز پر رپورٹ تیار کرے- انسداد گداگری کیلیے متعلقہ محکمے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات بھی چیف سیکرٹری کی جانب سے دی گئیں۔تاہم پی ایچ اے کو شجرکاری کے ہدف میں اضافہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور