سرفراز احمد کراچی ٹیسٹ دیکھنے جائیں گے یا نہیں؟ اعلان کر دیا

سرفراز احمد کراچی ٹیسٹ دیکھنے جائیں گے یا نہیں؟ اعلان کر دیا
سرفراز احمد کراچی ٹیسٹ دیکھنے جائیں گے یا نہیں؟ اعلان کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ پاکستان میں10برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور شائقین کو برسوں سے اس وقت کا انتظار تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ بارش سے شدید متاثر ہوا اور قدرت کے معاملات میں کوئی دخل نہیں دے سکتا، امید ہے کہ کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، پاکستان یہ ٹیسٹ جیت کراپنی عالمی رینکنگ بہتربناسکتا ہے، اگر موقع ملا تو میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم بھی جاﺅں گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی اپنی اہمیت ہے اور اس سے نیا ٹیلنٹ ملتا ہے، اسی کے ساتھ سکول کرکٹ بھی بہت ضروری ہے، فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ میں ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں تھوڑا گروم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل