آصف زرداری کے ہسپتال میں علاج کافیصلہ نہ ہوسکا،سابق صدر گھر پر علاج کے خواہاں

آصف زرداری کے ہسپتال میں علاج کافیصلہ نہ ہوسکا،سابق صدر گھر پر علاج کے خواہاں
آصف زرداری کے ہسپتال میں علاج کافیصلہ نہ ہوسکا،سابق صدر گھر پر علاج کے خواہاں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)طبی بنیادوں پر ضمانت لینے والے آصف زرداری کے ہسپتال میں علاج کافیصلہ نہ ہوسکا ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آصف زرداری اسپتال منتقلی کے بجائے گھرپرعلاج کرانے کے خواہاں ہیں۔آصف زرداری نے بلاول ہاو¿س میں ذاتی معا لجین سے بھی ملاقات کی ہے،جبکہ ان کے علاج کیلئے کلفٹن کے نجی ہسپتال میں کمرہ تیارکیاگیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو چھ ماہ تک نیب کی حراست میں رہنے کے بعداسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی ملی ہے۔وہ خصوصی طیارے پر کل ہی کراچی چلے گئے تھے ۔ کراچی ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کیلئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما کے علاوہ کارکن بھی موجود تھے جہاں کارکنوں نے جشن منایا اور 'ویلکم ویلکم' کے نعرے لگائے۔

آصف زرداری کے علاج کے لیے کراچی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے سربراہی قومی ادارہ برائے امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر نوید قمر کریں گے۔

مزید : قومی