وفا قی پولیس کامنشیا ت فروشوں اورجر ائم پیشہ عناصرکےخلاف کر یک ڈاؤن جا ری

  وفا قی پولیس کامنشیا ت فروشوں اورجر ائم پیشہ عناصرکےخلاف کر یک ڈاؤن جا ری
  وفا قی پولیس کامنشیا ت فروشوں اورجر ائم پیشہ عناصرکےخلاف کر یک ڈاؤن جا ری

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفا قی پولیس کا منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤن جا ری ،14منشیا ت فروشوں سمیت 19ملزمان گرفتار،ملزمان کےقبضہ سے بھا ری مقدارمیں چرس، ہیر وئن ، شراب، آ ئس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے  ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے،مزید تفتیش جا ری ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ا سلام آباد آپریشن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے ،کریک ڈاون کے دوران آ بپا رہ پولیس نے تین ملزمان نبیل طا رق ، خر م شہزاد اور نا یا ب حیدر کو گرفتار کر کے 270گر ام چرس اور 05بو تلیں شراب بر آمد کرلی،  سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم شہبا ز کو گرفتار کر کے 1کلو 450گر ام چرس بر آمد کرلی ، کو ہسار پولیس نے تین ملزمان عباس مشتاق ، روبن مسیح اور وقار ستار کو گرفتار کر کے 150گر ام چرس اور 16بو تلیں شراب بر آمد کرلی ، بہا رہ کہو پولیس نے ملزم وسیر کو گرفتار کر کے اس سے چار بو تلیں شراب بر آمد کرلیں ، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم حیدر عباس کو گرفتار کر کے 60لیٹر شراب بر آمد کرلی ،تر نو ل پولیس نے ملزم جمشید اقبال کو گرفتار کرکے 188گر ام چرس بر آمد کرلی، شالیمار پولیس ٹیم نے دو ملزمان ارسلان سے 175گر ام چرس اور ملزمہ مریم کلثوم سے 120گر ام آ ئس بر آمد کرلی ، سی آئی اے پولیس نے ملزم عرفان غفو ر کو گرفتار کرکے پسٹل 30بو رمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، سبز ی منڈی پولیس نے ملزم ریا ض خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم خا لد امیر سے 102گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ،  کھنہ پولیس نے ملزم کامر ان شہزاد سے 230گر ام چرس بر آمدکر لی، نیلور پولیس نے ملزم رحیم اختر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،  جبکہ ہو می سائیڈ پولیس نے ملزم  وجاہت خا ن سے آ لہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، کو رال پولیس نے ملزم محمد امتیا ز سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،  ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی .

ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کو جا ری رکھا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی.

مزید : علاقائی /اسلام آباد