راولپنڈی ٹیسٹ اب بھی نتیجہ خیز ہو سکتا ہے مگر اس کیلئے دونوں ٹیموں کو کیا کرنا ہو گا؟ انضمام الحق نے انتہائی انوکھا مگر دلچسپ حل بتا دیا

راولپنڈی ٹیسٹ اب بھی نتیجہ خیز ہو سکتا ہے مگر اس کیلئے دونوں ٹیموں کو کیا ...
راولپنڈی ٹیسٹ اب بھی نتیجہ خیز ہو سکتا ہے مگر اس کیلئے دونوں ٹیموں کو کیا کرنا ہو گا؟ انضمام الحق نے انتہائی انوکھا مگر دلچسپ حل بتا دیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے راولپنڈی میں خراب موسم اور بارش سے متاثرہ پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے انوکھا مگر دلچسپ حل بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز بھی بارش کے باعث متاثر ہوا اور سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا چکی ہے۔ انضمام الحق نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں تجویز دی ہے کہ پاکستان اپنی پہلی اننگز اور سری لنکا دوسری اننگز کی قربانی دیدیں اور پاکستان کو 283 رنز کا ہدف دیدیا جائے، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ میچ نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ ”قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو سری لنکا کو یہ پیشکش کرنی چاہئے کہ وہ اپنی پہلی اننگز میں جتنا سکور بنا چکے ہیں اس پر اننگز ڈکلیئر کر کے دوسری اننگز سے دستبردار ہو جائیں اور پاکستان کو بھی اپنی پہلی اننگز سے دستبردار ہو کر سری لنکا کے پہلی اننگز میں اب تک بنائے گئے 282 رنز کو ہدف سمجھ کر کھیلنا چاہئے۔“

انہوں نے کہا کہ”ایسا صرف ایک مرتبہ ہی ہوا ہے جب جنوبی افریقہ کے کپتان ہنسی کرونئے نے مہمان ٹیم انگلینڈ کے کپتان ناصر حسین کو سنچورین ٹیسٹ میچ کا دوسرے، تیسرے اور چوتھے دن کا کھیل نہ ہونے کے باعث یہ پیشکش کی تھی۔ “

مزید : کھیل