پاکستان پر ہمارا حق ہے , ہم سب نے ملکر قوم کو نظریاتی اور فکری انتشار سے باہر نکالنا ہے:راجہ فاروق حیدرخان

 پاکستان پر ہمارا حق ہے , ہم سب نے ملکر قوم کو نظریاتی اور فکری انتشار سے باہر ...
 پاکستان پر ہمارا حق ہے , ہم سب نے ملکر قوم کو نظریاتی اور فکری انتشار سے باہر نکالنا ہے:راجہ فاروق حیدرخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان  آن لائن)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر قوم کو نظریاتی اور فکری انتشار سے باہر نکالنا ہے، اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے کشمیری ایک بات اور ایک پوائنٹ پر اکھٹے ہوں اورصرف رائے شماری کا مطالبہ کریں،پاکستان پر ہمارا حق ہے،ہم اپنی مرضی اورمنشاءسےپاکستان کےساتھ ہیں،اس کیلئےہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،کشمیری پاکستان کیلئے1947لیکر آج تک قربانیاں دے رہے ہیں،اقتدار آنے جانی والی چیز ہے،اصل اقتدار اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے،ہمارے بزرگوں کا ایک مشن اور جذبہ تھا جس کی وجہ سے وہ صف اول میں رہے،آزادکشمیر کا رقبہ اور آبادی بہت کم ہماری حیثیت صرف مقبوضہ کشمیر کی وجہ سے ہے،مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت نے اختیارات کی بحالی ، مالیاتی خود مختاری اور تحفظ نامو س رسالت قانون جیسے تاریخ ساز کارنامے سرانجام دیے ہیں ۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ اللہ رب العزت موقع فراہم کرتے ہیں قوم پر منحصر ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھاتی ہے یا اللہ کے عذاب کا انتظار کرتی ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی عز ت و ناموس خطرے میں ہے وہ ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں،ریاست جموں وکشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے،ریاست جموں وکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام کو کرنا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے،ہمیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز بننا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کو جگائیں،سب نے ملکر پیغام دینا ہے کہ اپنے مقصد کے حصول تک ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان شملہ معاہدے سےاب باہر نکل آئے،اگر ہندوستان وعدوں سے نکل گیاہےتوپاکستان کو بھی اس سے نکل جانا چاہیے ۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر کو تیرہویں ترمیم کے ذریعے کشمیر کونسل سے نجاب دلائی ،ہم نے مالیاتی خود مختاری حاصل کی ، تیرہویں ترمیم سے قبل ایک نائب قاصد کی پوسٹ کیلئے بھی وزارت امور کشمیر کو لکھنا پڑتا تھا،اب ہم اپنے ذرائع آمدن اپنی مرضی سے عوام کی فلاح و بہبود پر لگا سکتے ہیں، آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار غیر ترقیاتی بجٹ اپنے ذرائع سے پورا کیا،یہ آپ کی حکومت کی کارکردگی ہے،تیرہویں آئینی ترمیم کے ذریعے اب ترقیاتی ورکنگ پارٹی 10کروڑ کے بجائے40کروڑ اور کابینہ1ارب تک کی منظور دی سکتی ہے،ہماری حکومت نے تحفظ ناموس رسالتﷺ بل پاس کیا اور آزادکشمیر سے قادیانی فتنے کو ختم کیا،حکومت نے آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ میں پانچ ججز کا اضافہ کیا جو کہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا، قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور سابق وزیر شاہد خاقان عباسی کے احسانات یاد رکھیں گے ۔