اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تفصیلات کے  مطابق مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔اقلیتوں کیلئے مقرر کردہ 5فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کرایا جائے۔تعلیمی نصاب سے نفرت انگیز مواد نکالا جائے۔اقلیتی برادرای کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور