آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلہ کب تک آجائے گا ؟صحافی کے سوال پر چیف جسٹس نے واضح جواب دے دیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلہ کب تک آجائے گا ؟صحافی کے سوال پر چیف ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلہ کب تک آجائے گا ؟صحافی کے سوال پر چیف جسٹس نے واضح جواب دے دیا

  



ّاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے فیصلے کے وقت کا واضح اعلان کردیا ۔اسلام آباد میں فوری اور سستے انصاف سے متعلق تقریب میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلہ کب تک آجائے گا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ سے پہلے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق تفصیلی فیصلہ آجائے گا ۔انہوں نے پی آئی سی حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے ،مزید اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ کیس لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

مزید : قومی