لاہور میں پارکنگ کے مسائل،چیف سیکرٹری پنجاب نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور میں پارکنگ کے مسائل،چیف سیکرٹری پنجاب نے بڑا حکم جاری کر دیا
لاہور میں پارکنگ کے مسائل،چیف سیکرٹری پنجاب نے بڑا حکم جاری کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے ہدایت دی ہےکہ لاہور پارکنگ کمپنی ریونیو کےاہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دے اورٹریفک پولیس کےساتھ مل کردس دن کےاندرغیر قانونی پارکنگ ایریاز پررپورٹ تیارکرے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری  پنجاب کی زیر صدارت کمشنر آفس میں آج اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور سیف انجم، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید، ڈی سی لاہور دانش افضال، سی ٹی او لاہور لیاقت علی، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز، ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی قلب عباس، ڈائریکٹر واسا، ایس پی ٹریفک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان نے حکام کو ہدایت کی کہ ٹریفک  پلان تیار کرنے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں، تاجر تنظیموں اورمتعلقہ محکموں کےافسران پرمشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں جبکہ ریو نیو کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائےجبکہ سٹی آف لٹریچر لاہور کی ثقافت، سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔چیف سیکرٹری نے ہدایت دی ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی ریونیو کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دے اور پارکنگ کمپنی اور ٹریفک پولیس دس دن کے اندر بےقاعدہ و غیر قانونی پارکنگ ایریاز پر رپورٹ تیار کرے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے انسداد گداگری کیلیے متعلقہ محکمے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے جبکہ پی ایچ اے کو شجرکاری کے ہدف میں اضافہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور