علامہ خادم رضوی وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے،کھری کھری سنا دیں

علامہ خادم رضوی وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے،کھری کھری سنا دیں
علامہ خادم رضوی وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے،کھری کھری سنا دیں

  



لاہور(صباح نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون بنادیا ہے،حکومت اپنی رٹ قائم کرنےمیں بری طرح ناکام ہوئی ہے،عمران خان ریاست مدینہ کےدعویدارہونے کا چرچہ کرنا بند کردیں،ریاست مدینہ انصاف اور عدل کےتقاضےپورے کرنے پر اپنی مثال آپ تھی،نام نہاد مولوی حکومت کی طرف داری کرنا بند کردیں،علمائےاسلام کا کام صرف قرآن و حدیث کی سربلندی اور اسلامی راوایات کی تعلیمات دینا ہے،قوم میں نفرتیں پیدا کرنے والا شخص کبھی نجات دہندہ نہیں ہوسکتا۔

 لاہور میں منعقدہ سیمینارسےخطاب کرتےہوئےعلامہ خادم رضوی نےکہا کہ پاکستان میں عدل کے تقاضے آج اپنی آخری سانسیں لے رہیں،اداروں کے سربراہ فردواحد کی غلامی کی بجائے عوام کے درپیش مسائل کے حل کے طرف توجہ دیں،عوام مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں اور ملک کےوزیر اعظم ڈیرھ سال بعد بھی قوم کو تسلیاں دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کرپشن کرپشن کا شور مچانے والے وزیراعظم نے اپنی پوری کابینہ کرپٹ اور کرپشن زدہ لوگوں سے بھرلی ہے،کیاکرپٹ لوگ بھی کسی کااِحتساب کرسکتے ہیں؟دونہیں ایک پاکستان کانعرہ قوم کوبہت مہنگا پڑرہاہے،یہاں طاقتوروں کیلئے الگ اور کمزوروں کے الگ قانون ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور