فیاض الحسن چوہان نے جنوبی پنجاب صوبہ نہ بننے کی اہم ترین وجہ بتا دی

فیاض الحسن چوہان نے جنوبی پنجاب صوبہ نہ بننے کی اہم ترین وجہ بتا دی
فیاض الحسن چوہان نے جنوبی پنجاب صوبہ نہ بننے کی اہم ترین وجہ بتا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واضح اکثریت حاصل نہیں، یہی وجہ ہے کہ سرائیکی صوبے کا قیام ممکن نہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایک صحافی نے سوال کیا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے اس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ واضح اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے سرائیکی صوبے کا قیام ممکن نہیں ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے منشور میں جنوبی پنجاب کے علاقوں پر مشتمل الگ صوبہ بنانا شامل ہے جبکہ اس حوالے سے 2018 کے انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب محاذ نامی جماعت بھی پی ٹی آئی میں ضم ہوگئی تھی۔ 9 مئی 2018 کو مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران موجودہ وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی جانب سے خسرو بختیار نے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تحریک انصاف اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی۔اس حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت نے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بھی قائم کیا تھا۔

مزید : قومی